ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن ویمن لیگ کے تربیتی کیمپ "التربیۃ 2024" میں شرکت و خطاب

Dr Hassan Qadri addressing AL-Tarbiyah 2024  under Minhaj-ul-Quran Women League Pakistan

منہاج القرآن انترنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن ویمن لیگ کے تربیتی کیمپ "التربیۃ 2024"میں شرکت و خطاب

کیمپ میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت، محترمہ درۃ الزہرا، انیلہ الیاس ڈوگر، لبنی مشتاق، ام حبیبہ اسمعیل، عائشہ مبشر، رافعہ عروج ملک، ارشاد اقبال، کلثوم قمر، نمرہ بتول گیلانی سمیت 25 سے زائد اضلاع کی ذمہ داران و عہدیداران خواتین شریک ہوئیں۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویمن لیگ کے دو روزہ تربیتی کیمپ "التربیۃ 2024" کے دوسرے اور آخری روز ’’سنگت اور رفاقت ‘‘کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزِ قیامت دنیا کے دوست، اَحباب، رشتہ دار ایک دوسرے کو نہیں پہچانیں گے، کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا، سوائے دنیا کی اُن سنگتوں کے جو پرہیز گار اور نیک لوگوں کے ساتھ تھیں۔ یہ قرآن کا اعلان ہے کہ متقین، صالحین، اہل اللہ، اللہ کے برگزیدہ اور انعام یافتگان کی سنگت وصحبت میں رہو گے تو یہ صحبتیں، نسبتیں اور رفاقتیں قیامت کے دن تمہارے کام بھی آئیں گی اور تمہارے لیے نفع بخش بھی ثابت ہوں گی۔

چیئرمین سپریم کونسل نے سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ کا ایک قول بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپؑ نے فرمایا: ’’دو مومن اَفراد بھی آپس میں دوست ہوتے ہیں اور دو کافر اَفراد بھی آپس میں دوست ہوتے ہیں۔‘‘ اس کی تشریح بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو مومن دوستوں میں سے ایک مومن دوست کا اچانک انتقال ہو جاتا ہے اور اُسے جنت کی بشارت دے دی جاتی ہے۔ وہ شخص جنت میں جا کر اپنے دوست کو یاد کرتا ہے اور اللہ کے حضور دعا کرتا ہے کہ یا اللہ میرا فلاں دوست مجھے تیری اور تیرے رسول ﷺ کی اطاعت اور خیر کے کاموں کی تحریک دیا کرتا تھا، مجھے نافرمانی اور برائی سے بچنے کی تلقین کیا کرتا تھا۔ یا اللہ، میرا یہ دوست دنیا میں بھٹک نہ جائے تو اُسے ہدایت پر رکھ اور جنت میں جو مقام تونے مجھے عطا کیا ہے وہی مقام میرے دوست کو بھی عطا کرنا اور اُس سے راضی ہو جانا۔ پھر جب اُس دوست کی وفات ہو جاتی ہے تو اُسے جنتی دوست کی دعا کی برکت سے جنت میں داخل کردیا جاتا ہے اور جب دونوں دوستوں کو جنت میں ملا دیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ: یہ دونوں روحیں جیسے دنیا میں رہا کرتی تھیں، یہاں بھی ایسے ہی ان دونوں کو جوڑ دیا جائے، پھر وہ دونوں ایک دوسرے سے کہیں گے: کتنے اچھے بھائی تھے تم، کتنے اچھے دوست تھے تم۔ تمہاری سنگت ملی تو میں اِن برکتوں اور نعمتوں کا مستحق ٹھہرا دیا گیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دوستی، رفاقت اور سنگت کے موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے: اے لوگو! جب بھی تم کسی کی صحبت و رفاقت اختیار کرنے لگو تو پہلے (تحقیق کر لو کہ) وہ مؤمن ہے اور تم اپنے دستر خوان پر صرف متقی و پرہیز گار کو بُلایا کرو۔ انہوں نے کہا کہ صالح دوست کی دوستی دنیا میں بھی نفع بخش ہوتی ہے اور آخرت میں بھی نفع بخش ہوتی ہے اور برے کی دوستی یہاں بھی برائی کا سبب بنتی ہے اور قیامت کے روز بھی مصائب و تکالیف لاتی ہے۔

انہوں نے تربیتی سیشن میں شریک خواتین بہنوں کو نصیحت کی کہ ہمیشہ اچھی صحبتیں اچھی سنگتیں اختیار کریں اور پاکیزہ صحبتوں کو اپنے لیے توشہ آخرت بنائیں۔ منہاج القرآن اللہ اور اس کے رسولﷺ کے ساتھ دلوں کو جوڑنے کی تحریک ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے ہمیشہ اپنے رفقائے کار، کارکنان، وابستگان، ذمہ داران کو ایک ہی تعلیم دی کہ اپنے دلوں کو عشق مصطفیﷺ کی روشنی سے چمکدار بناؤ۔ اللہ اور اُس کے رسول ﷺ کی محبت سے منور آباد کرو۔

انہوں نے کہا کہ کفروالحاد اور لادینیت کے آج کے پرفتن دور میں شیخ الاسلام امت کے نوجوانوں، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے ایمان و اعتقادات کی حفاظت فرما رہے ہیں، کبھی شہر اعتکاف میں حکمت و نصیحت سے مزین اپنے خطابات کی صورت میں کبھی عالمی میلاد کانفرنس کے عشق و مستی میں ڈوبے ہوئے بیانات کی صورت میں۔ کبھی الہدایہ اور التربیۃ کے کیمپس کے ذریعے اور کبھی ختم الصحیح البخاری کے فکر انگیز ایمان افروز خطابات کے ذریعے، کبھی سید الشہداء پیغامِ امام حسین کانفرنس کے ذریعے، کبھی ’’الصحبہ‘‘ ، النصیحہ، اور ’’التزکیہ‘‘ کے ذریعے، اللہ رب العزت ہم سب کو اس مبارک اور پاکیزہ صحبت اور سنگت سے ہمیشہ جوڑ کر رکھے۔

چیئرمین سپریم کونسل نے کیمپ کے انعقاد پر جملہ منتظمین اور ملک کے طول و عرض سے شریک ذمہ داران، خواتین عہدیداران کو مبارکباد دی۔

تبصرہ